the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر براک اوباما نے 9/11 کے بعد سے جاری 'مسلم رجسٹری ​​پروگرام کو سرکاری طور پر ختم کر دیا ہے۔ اوباما نے یہ قدم نو منتخب صدر ڈنالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد اٹھایا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ملک میں مسلمانوں کے داخلہ پر روک لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس رجسٹری کو 'نیشنل سیکورٹی انٹری ایگزٹ رجسٹریشن نظام ( این ایس ای ای آر ایس ) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تاہم یہ نظام سال 2011 سے غیر موثر تھا۔ اب ٹرمپ کو اس سلسلے میں اگر کوئی پروگرام شروع کرنا ہوگا ، تو انہیں دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑے گا۔
قابل



ذکر ہے کہ این ایس ای ای آر ایس کا استعمال خاص طور پر عرب اور مسلم ممالک کے غیر امریکی شہریوں کا ٹریک ریکارڈ رکھنے کے لئے کیا جاتا تھا۔ اوباما نے سال 2011 میں ہی اس کو منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم اس کو سرکاری طور پر ختم کرنا اوباما انتظامیہ کی جانب سے مضبوط پیغام مانا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2002 میں بش انتظامیہ نے یہ سسٹم شروع کیا تھا۔ اس کے تحت مسلم ممالک سے آنے والے لوگوں کو اپنی زیادہ سے زیادہ معلومات مہیا کرانی ہوتی تھی۔ جو لوگ 30 دن سے زیادہ امریکہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے تھے ، ان کو مزید معلومات دینی پڑتی تھی ، جیسے وہ امریکہ میں کہاں رہیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.